0
Friday 22 Jan 2016 15:04

سانحہ چارسدہ کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کا احتجاجی مظاہر

سانحہ چارسدہ کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کا احتجاجی مظاہر
اسلام ٹائمز۔ سانحہ چارسدہ کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ماڈل ٹاون، لاہور میں بعد نماز جمعہ ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ میں سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، میجر(ر) محمد سعید، شہزاد نقوی اور عہدیداروں و کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی حکمرانوں کی نااہلی ہے، دہشتگردی بیانات سے نہیں عملی اقدامات سے ختم ہو گی، حکمران اپنے فینسی منصوبوں کے فنڈز کالجز اور یونیورسٹیز کے تحفظ پر خرچ کریں۔ سفاک دہشتگرد پاکستان کے مستقبل کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے علاوہ دہشتگردی کے خاتمہ کی طرف کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ضرور ختم ہوئیں مگر سہولت کار دندناتے پھررہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منہاج یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات، پروفیسرز، لیکچررز اور جملہ اسٹاف کی طرف سے باچا خان یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، پروفیسرز، لیکچررز سے مکمل اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے عزم، ہمت اور حوصلے کو داد دیتے ہیں، علم کے دشمن دہشتگردوں کا اصل ایجنڈا اور ان کے چہرے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، آخر کار دہشتگرد، ان کے ہمدرد اور سہولت کار اس دنیا میں بھی ذلیل و رسوا ہونگے اور آخرت کے دن بھی یہ جہنم کا ایندھن بنیں گے۔
خبر کا کوڈ : 514292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش