QR CodeQR Code

صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں سگریٹ نوشی کرنے پر معذرت کرلی

22 Jan 2016 15:58

اسلام ٹائمز: ایوان میں سگریٹ نوشی کرنے پر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 سال سے سگریٹ نوشی نہیں کی، اس روز اجلاس ختم ہونے پر بے خیالی میں ایوان میں سگریٹ لگا بیٹھا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں سگریٹ نوشی کرنے پر سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں سگریٹ نوشی کرنے پر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 سال سے سگریٹ نوشی نہیں کی، اس روز اجلاس ختم ہونے پر بے خیالی میں ایوان میں سگریٹ لگا بیٹھا تھا۔ دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ میں نے 3 ماہ سے سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑ رکھی ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل سندھ اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی نثار کھوڑو نے ایوان میں سگریٹ جلائی، اور پھر دیگر ساتھیوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 514298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/514298/صوبائی-وزیر-تعلیم-نثار-کھوڑو-نے-سندھ-اسمبلی-میں-سگریٹ-نوشی-کرنے-پر-معذرت-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org