QR CodeQR Code

سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

22 Jan 2016 16:28

اسلام ٹائمز: ایف آئی اے کرائم سرکل نے بلند اختر رانا کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، کہ انہوں نے اپنی کینیڈا کی شہرت کو خفیہ رکھا اور پانچ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کررکھے تھے، سابق آڈیٹر جنرل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق آڈیٹر جنرل نے پانچ پاکستانی پاسپورٹس حاصل کرنے کے علاوہ کینیڈا کی شہریت بھی حاصل کررکھی تھی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا نے پانچ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کر رکھے تھے، اور اس کے علاوہ انہوں نے کینیڈا کی شہریت بھی حاصل کررکھی تھی، جسے انہوں نے حکومت پاکستان سے خفیہ رکھا تھا۔ ایف آئی اے کرائم سرکل نے بلند اختر رانا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جس کے بعد سابق آڈیٹر جنرل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے بلند اختر رانا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 514301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/514301/سابق-ا-ڈیٹر-جنرل-بلند-اختر-رانا-کے-ناقابل-ضمانت-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org