0
Friday 22 Jan 2016 17:18

لاہور، بادشاہی مسجد میں داعی اتحاد امت کانفرنس، دہشتگردی کی مذمت

لاہور، بادشاہی مسجد میں داعی اتحاد امت کانفرنس، دہشتگردی کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی بادشاہی مسجد میں داعی اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کیخلاف قرار داد منظور کی گئی۔ مقررین کا کہنا ہے کہ ملک میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مجلس علما پاکستان کے زیراہتمام بادشاہی مسجد میں منعقد ہونیوالی داعی اتحاد امت کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، ڈائریکٹر جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد عبدہ بن محمد ابراہیم عتین، ڈی جی اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، علامہ طاہر اشرفی، مولانا عبدالخبیر آزاد، مولانا مسعود قاسمی، علامہ مشتاق جعفری، چودھری شہباز انجئیر، افتخار احمد جدہ جبکہ سردار جنم سنگھ اور فادر جمیز چنن نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کی اولین ترجیح ملک میں امن کا قیام ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والے بزدل ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ سردار جنم سنگھ کا کہنا تھا کہ دشمن ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے پوری قوم کو متحد ہو کر دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ داعی اتحاد امت کانفرنس میں سعودیہ ایران تنازعہ میں مصالحتی کردار ادا کرنے پر وزیراعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 514304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش