QR CodeQR Code

سانحہ چارسدہ کی جتنی مذمت کیجائے کم ہے، آغا عباس رضوی

22 Jan 2016 19:35

اسلام ٹائمز: چارسدہ سانحے کی مذمت کرتے ہوئے ایس یو سی گلگت بلتستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی ادارے اور حکومت تعلیمی اداروں کے حوالے سے ٹھوس اقدام اٹھائیں اور ملک کے مستقبل کو خون آلود ہونے نہ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے سربراہ علامہ آغا عباس رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر حملے نے سانحہ آرمی پشاور کی یاد تازہ کردی، اس افسوسناک سانحے نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگا دیا۔ تعلیمی اداروں پر حملہ دراصل نور اور فکر و شعور پر حملہ ہے، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے اور حکومت تعلیمی اداروں کے حوالے سے ٹھوس اقدام اٹھائیں اور ملک کے مستقبل کو خون آلود ہونے نہ دیں۔ آغا عباس رضوی نے کہا کہ سانحہ چارسدہ تمام سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔ دہشتگرد چاہتے ہیں کہ اس طرح کے حملوں کے ذریعے قوم کے حوصلے پست کریں، لیکن اس طرح کے واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے، کیونکہ علم کے ساتھ جہالت کا مقابلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 514330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/514330/سانحہ-چارسدہ-کی-جتنی-مذمت-کیجائے-کم-ہے-آغا-عباس-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org