QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے اہتمام اسلام آباد میں سانحہ چار سدہ کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن

22 Jan 2016 22:34

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا انصاری کا کہنا تھا کہ جب تک نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا اس وقت تک دہشتگردی کے آسیب سے باہر نہیں نکلا جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سانحہ چارسدہ کے شہداء کی یاد میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے میں شمعیں روشن کی گئیں۔ شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ انصاری نے دہشتگردی کے اس بدترین واقعہ کی مزمت کی، ان کا کہنا تھا کہ جب تک نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا اس وقت تک دہشتگردی کے آسیب سے باہر نہیں نکلا جاسکتا۔ علامہ اصغر عسکری نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور ہمددوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ اس موقع پر شہداء کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 514350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/514350/ایم-ڈبلیو-کے-اہتمام-اسلام-آباد-میں-سانحہ-چار-سدہ-شہداء-کی-یاد-شمعیں-روشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org