QR CodeQR Code

تحریک آزادی جاری رہے گی، بیرسٹر سلطان

23 Jan 2016 11:05

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں رکن سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی سے ملاقات میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم آزادخطہ میں حقیقی تبدیلی کی خواہاں ہے، آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا گراف زیرو ہے، نام نہاد سیاسی مفاہمت کے ڈرامے کو عوام قبول نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عوام روایتی سیاست دانوں سے تنگ آ چکے ہیں، ووٹرز، سپورٹرز تیسرے آپشن کے طور پر پی ٹی آئی کو آئندہ کے لئے اپنا سیاسی مسیحا ماننے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے رکن سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی چوہدری زاہد فرید نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان نے کہا کہ پی ٹی آئی آزادخطہ میں حقیقی تبدیلی کی خواہاں ہے، آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا گراف زیرو ہے، نام نہاد سیاسی مفاہمت کے ڈرامے کو عوام قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے، تحریک آزادی جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 514448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/514448/تحریک-آزادی-جاری-رہے-گی-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org