0
Saturday 23 Jan 2016 11:50

پابندیوں کا خاتمہ، ایرانی کرنسی کی پاکستان میں قیمت فروخت بڑھ گئی

پابندیوں کا خاتمہ، ایرانی کرنسی کی پاکستان میں قیمت فروخت بڑھ گئی
اسلام ٹائمز۔ ایران پر اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد ایرانی کرنسی ریال کی پاکستان میں قیمت فروخت میں اضافہ ہو گیا۔ یہ بات ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ چند دن قبل ایران پر پابندیاں اٹھنے سے قبل ریال کی فی کروڑ قیمت 34000 روپے کے قریب تھی جس میں اب بتدریج اضافہ ہو گیا ہے، ایک کروڑ ایرانی ریال آج اوپن مارکیٹ میں بڑھ کر 50000 روپے کے قریب ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ہے۔ ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ایران پر اقتصادی پابندیاں اور بینکاری سسٹم میں شامل ہونے کے بعد ملک میں ایرانی ریال کی طلب دیکھی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 514463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش