QR CodeQR Code

پروفسیر غالب عطا کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

23 Jan 2016 22:50

اسلام ٹائمز: پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کی اہلیہ کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ 7 دسمبر کو اس کے شوہر کو پولیس اور حساس اداروں نے گرفتار کر لیا۔ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ان کے شوہر کو داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلقات کے شبے میں حساس اداروں نے گرفتار کیا ہے۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر کا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اس کے شوہر کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلقات کے الزام میں مبینہ گرفتار پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر غالب عطاء کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ پروفیسر غالب عطا کی اہلیہ عاصمہ غالب نے اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 7 دسمبر کو اس کے شوہر کو پولیس اور حساس اداروں نے گرفتار کر لیا۔ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ان کے شوہر کو داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلقات کے شبے میں حساس اداروں نے گرفتار کیا ہے۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر کا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اس کے شوہر کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کے شوہر کو بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ اس کے شوہر کیخلاف جو بھی الزامات ہیں انہیں بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں وزارت دفاع، وفاقی حکومت، محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس، لاہور پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 514656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/514656/پروفسیر-غالب-عطا-کی-بازیابی-کیلئے-لاہور-ہائیکورٹ-میں-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org