0
Tuesday 26 Jan 2016 22:18

انرجی بحران، فیصل آباد میں گیس کی بندش کے خلاف شہری سراپا احتجاج

انرجی بحران، فیصل آباد میں گیس کی بندش کے خلاف شہری سراپا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر کی طرح فیصل آباد میں گیس کی بندش کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی خواتین ڈنڈے اٹھائے سڑکوں پر آگئیں اور چھٹی کے روز بچوں نے بھی ناشتہ نہ ملنے پر گیس دو گیس کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ سردی بڑھنے کے ساتھ ہی گیس کا مسئلہ بھی شدت اختیار کر گیا۔ پاکستان کے اکثر شہروں اور مختلف شہروں کے اکثر علاقوں میں گیس کی بندش اور اسکے خلاف احتجاج معمول بن گیا ہے۔ گذشتہ روز بھی گیس نہ ملنے کے خلاف فیصل آباد میں اقبال کالونی کے رہائشیوں نے سمندری روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران خواتین ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے گاڑیوں کو روکتی رہیں اور بچے ناشتہ نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے گیس دو گیس دو کے نعرے لگاتے رہے۔ ڈیڑھ گھنٹہ تک ٹریفک بند رہی تو پولیس نے احتجاج ختم کروانے کیلئے علاقہ کی ایک ہی شخصیت کو وکیل کر کے مظاہرین کو ایک گھنٹہ میں گیس بحال ہونے کے کا پورا نہ ہونے والا وعدہ کر کے احتجاج ختم کروا دیا۔
خبر کا کوڈ : 514803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش