0
Sunday 24 Jan 2016 14:50

موجودہ حکمران ملک و قوم کیلئے سوائن فلو سے زیادہ خطرناک ہیں، چوہدری محمد سرور

موجودہ حکمران ملک و قوم کیلئے سوائن فلو سے زیادہ خطرناک ہیں، چوہدری محمد سرور
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام اور ملک کےلئے ”سوائن فلو“ سے زیادہ خطرناک ہیں۔ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا نہ کرنے والوں کا نیا نام ”جھوٹے حکمران“ ہے۔ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ انڈسڑی کو ”نذر آتش“ کرنے کے مترادف ہے۔ نواز لیگ کو تسلیم کر لینا چاہیئے کہ وہ قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے کے اہل نہیں بلکہ انکی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ملک کا بیڑا غرق ہو رہا ہے۔ حکمرانوں کا ایجنڈا عوامی فلاح و بہبود نہیں ”اپنی“ ترقی اور خوشخالی ہے۔ تحریک انصاف کی ممبر شپ سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور آنے والی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔ پارٹی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی قیادت نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم کو چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے پر اپنا نام بدلنے کا وعدہ کیا، مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود حکمران قوم کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ والوں کے پاس کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کوئی تجربہ نہیں، جسکی وجہ سے ملک ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی مشکلات کا شکار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں بیت المال کمیٹیاں ایک سال بعد بھی تشکیل نہ دیئے جانے سے صوبہ کے 40 ہزار سے زائد مستحقین خاندان مالی امداد سے محروم ہیں۔ جس کے باعث ان کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، مگر بے حس حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور ضلعی کمیٹیاں نہ ہونے کے باعث مستحقین کو بیت المال کے پاس موجود نصف فنڈز تقسیم ہی نہ ہو سکے، اس لئے ہم کہتے ہیں کہ حکمرانوں کا ایجنڈا عوامی فلاح و بہبود نہیں ”اپنی“ ترقی اور خوشخالی ہے۔
خبر کا کوڈ : 514836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش