0
Sunday 24 Jan 2016 23:59

ملتان میں سوائن فلو نے ایک اور جان لے لی، کل تعداد 5 ہوگئی

ملتان میں سوائن فلو نے ایک اور جان لے لی، کل تعداد 5 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں سوائن فلو وائرس نے ایک اور جان لے لی۔ وائرس سے متاثرہ 20 سالہ شخص نشتر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد 5 ہوگئی ہے۔ قاسم بیلا کے رہائشی 20 سالہ سہیل کو چند روز قبل سوائن فلو وائرس میں مبتلا ہونے پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر نوجوان کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا، تاہم گذشتہ کئی روز سے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج رہنے والا نوجوان نشتر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ سوائن فلو وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 514979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش