0
Monday 25 Jan 2016 09:49

چارسدہ، باچا خان یونیورسٹی پانچ روز کے بعد دوبارہ کھل گئی

چارسدہ، باچا خان یونیورسٹی پانچ روز کے بعد دوبارہ کھل گئی
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی حملے کے پانچ روز بعد آج دوبارہ کھل گئی۔ یونیورسٹی میں شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہو گا جس میں شہید طلباء کے والدین اور یونیورسٹی ملازمین شرکت کریں گے۔ 20 جنوری کو دہشت گردوں نے چارسدہ میں واقع باچا خان یونورسٹی پر حملہ کیا تھا جس میں 23 افراد شہید جبکہ 25 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ حملے کے بعد یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا تھا جو پانچ روز بعد آج دوبارہ کھلی ہے۔ یونیورسٹی میں شہداء کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس ہو گا، ریفرنس میں شہید ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی جائے گی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ہولناک سانحہ کے باوجود یونیورسٹی کے طلباء کے حوصلے بلند ہیں جن کا کہنا ہے وہ علم کی روشنی سے خود کو منور کر کے مللک دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے اور ایک نئے عزم کے ساتھ دوبارہ یونیورسٹی جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 515005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش