0
Monday 25 Jan 2016 15:02

القاعدہ، داعش میں تبدیل ہو رہی ہے، جو ہمارے لئے بہت بڑا خطرہ ہے، میاں افتخار حسین

القاعدہ، داعش میں تبدیل ہو رہی ہے، جو ہمارے لئے بہت بڑا خطرہ ہے، میاں افتخار حسین
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے کو وفاقی اور صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے فوری طو رپر وزیر اعظم نوازشریف سے آل پارٹی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ القاعدہ اب داعش میں تبدیل ہورہی ہے کیونکہ داعش کی جو تیاریاں اور جو تنظیم سازی ہے وہ کھل کر سامنے آگئی ہے اگر ہم نے آج مذاکرات کے ذریعے امن کو قائم نہ کیا تو ایک بہت بڑا خطر ہ ہمارے سر پر منڈلا رہا ہے۔ حکمران اور ہمارے فیصلہ کرنے والے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، دہشت گردی کی نئی لہر اور دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہونے سے بچانے کیلئے سب کو سر جوڑنا ہوگا، سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد باچا خان یونیورسٹی پر حملہ، نیشنل ایکشن پلان اور تمام اداروں کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو چاہئیے کہ ازسرنو باچا خان یونیورسٹی کے سانحہ پر ایک اے پی سی بلائیں اور متفقہ طور پر ایک ایسا ایجنڈا تیار کیا جائے کہ اس میں کوئی بھی خامی باقی نہ رہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک منظم طریقے سے کام ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 515044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب