QR CodeQR Code

پشاور سے عثمان نامی دہشتگرد گرفتار، 2 دستی بم بھی برآمد

25 Jan 2016 12:22

اسلام ٹائمز: سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق کارروائی ٹیکنیکل کالج کے قریب کوہاٹ روڈ پر کی گئی۔ اس دوران عثمان نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا، جس کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کوہاٹ روڈ سے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشتگرد کے قبضہ سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق کارروائی ٹیکنیکل کالج کے قریب کوہاٹ روڈ پر کی گئی۔ اس دوران عثمان نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا، جس کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، جو دیر کالونی پشاور میں رہائش پذیر تھا۔ دہشتگرد کے قبضہ سے دو دستی بم اورا یک پستول بھی برآمد ہوئے۔ ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 515048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/515048/پشاور-سے-عثمان-نامی-دہشتگرد-گرفتار-2-دستی-بم-بھی-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org