0
Monday 25 Jan 2016 22:00

پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کی گرفتاری، ہائیکورٹ نے وزارت دفاع اور جے آئی ٹی سے جواب طلب کرلیا

پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کی گرفتاری، ہائیکورٹ نے وزارت دفاع اور جے آئی ٹی سے جواب طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نےمبینہ طور پر داعش سے تعلق کے الزام میں زیرحراست پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر غالب عطاء کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر وزارت دفاع اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم خان پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر غالب عطا کی اہلیہ عاصمہ غالب کی درخواست پر سماعت کی۔ اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے درخواستگزار کے شوہر کو داعش سے تعلق کے شبے میں بغیر کسی قانونی جواز کے حراست میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پروفیسر غالب عطا کی غیر قانونی تحویل سے ان کے اہل خانہ کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے اہل خانہ کو پروفیسر کی حراست سے متعلق کچھ نہیں بتا رہے۔ لہذا عدالت بازیابی کا حکم دے۔ جس پر عدالت نے وزارت دفاع اور داعش کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم سے پندرہ فروری کو جواب طلب کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 515240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش