1
0
Tuesday 26 Jan 2016 00:13

گلگت بلتستان کو اقوام متحدہ کے فیصلے تک بااختیار پانچواں صوبہ بنایا جائے، ایم ڈبلیو ایم

گلگت بلتستان کو اقوام متحدہ کے فیصلے تک بااختیار پانچواں صوبہ بنایا جائے، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی زیرصدارت ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی سیاسی کونسل کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں بلدیاتی الیکشن، اقتصادی راہداری منصوبہ اور خطے کے آئینی حقوق سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، سیکرٹری جنرل گلگت بلتسان آغا علی رضوی، گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن کاچو امتیار حیدر، رضوان علی، مائی سلیمہ بی بی، رکن شوریٰ عالی ڈاکٹر علی گوہر، غلام عباس، محمد علی، محمد عیسٰی ایڈووکیٹ، اسد عباس نقوی اور مرکزی شعبے کوآرڈینیٹر آصف رضا نے شرکت کی۔ اجلاس میں اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، یہ کمیٹی وزیراعلٰی گلگت بلتستان اور متعلقہ سرکاری افسران سے ملاقات کرکے معلومات اکٹھی کرے گی۔ یہ کمیٹی جانے گی کہ اقصادی راہداری منصوبے کی تفصیلات کیا ہیں اور اس منصوبے میں گلگت بلتستان کو کیا دیا جا رہا ہے۔ کمیٹی میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ارکان حاجی رضوان اور امیتاز حیدر سمیت کاظم سلیم، محمد علی اور غلام عباس شامل ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خطے کے آئینی حقوق اور اقتصادی راہداری سے متعلق معاملات میں عوامی ایکشن کمیٹی کا بھرپور ساتھ دیا جائیگا اور آئینی حقوق سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جائیگا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی کونسل نے گلگت بلتستان کی آئینی صورتحال کا حل بھی پیش کیا اور کہا کہ مرکزی حکومت اقوام متحدہ کے فیصلے تک گلگت بلتسان کو خود مختار صوبہ بنا دے، جب اقوام متحدہ کی سطح پر کوئی فیصلہ آجائے تو اس فیصلہ کی روشنی میں عمل کیا جائے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ علاقائی سطح پر اسلامی تحریک کے ساتھ سیاسی اتحاد کو ترجیح دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 515269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Noor Syed
Pakistan
جب ہر طرف ہر قوم اپنی پسند اور قومی وقار و تشخص کے لئے اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے، جیسے کشمیر فلسطین وغیرہ تو یہ حق ہر خطہ کے عوام کو بھی چاہیے وہ کوئی بھی ہو! کیا یہ حق گلگت بلتستان کے عوام کا نہیں ہے کہ وہ اپنی قوم و وطن اور اپنی آزادی و ترقی کا خود تعین کرلیں۔ اگر کشمیر بھارت سے ازادی کی جدوجہد کرسکتا ہے تو کیا جی بی کو کشمیر کا حصہ نہ ہونے کا حق نہیں ہے۔؟
ہماری پیشکش