0
Tuesday 26 Jan 2016 00:10

قراقرم یونیورسٹی گلگت کی پانچ روزہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر

قراقرم یونیورسٹی گلگت کی پانچ روزہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انتظامی افسران نے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی سے مکمل کرلیا۔ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کے آئی یو کے کوالٹی انہاسمنٹ سیل (QEC) نے آئی ایم سائنسز پشاور کے ماہرین کے تعاون سے کرایا تھا، جس کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ماڈرن یونیورسٹی گورننس پروگرام بابت انڈیجنس آن کیمپس ٹریننگ کے تحت مالی تعاون حاصل تھا۔ تربیتی ورکشاپ کا موضوع "فنانشل منجمنٹ و آڈٹ، ہیومین ریسورسز ڈولپمنٹ و سروس امور " تھا۔ اس تربیتی ورکشاپ میں منیجر ہیومن ریسورسز، اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمک سمیت 15 ایڈمن آفیسرز شریک ہوئے۔ آئی ایم سائنسز پشاور کے ماہرین جن میں مختلف یونیورسٹیوں کے سابق رجسٹرار، ٹریثررار، سابق اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان سمیت ماہرین نے تعلیمی اداروں میں مالی، انتظامی، اکیڈمک، امتحانی، آڈٹ، منصوبہ بندی کے بارے میں لیکچرز دیئے اور کیس سٹڈی و گروپ ڈسکشن کے ذریعے عملی تربیت دی گئی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء ورکشاپ کو باقاعدہ سرٹیفیکٹ دیا گیا۔ سرٹیفیکیٹ آئی ایم سانئسز کے جوائنٹ ڈائیریکٹر نے تقسیم کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ ڈائیریکٹر نے کامیابی سے ورکشاپ مکمل کرنے پر شرکاء کو مبارکبادی دی۔ کیو ای سی کے ڈائیریکٹر میر تعظیم اختر نے اپنے خطاب میں مالی تعاون کرنے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور بہترین سروس و ماہرین فراہم کرنے پر آئی ایم سائنسز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 515295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش