QR CodeQR Code

سینیٹر تنویر الحق تھانوی کے مدرسہ پر رینجرز کا چھاپہ

26 Jan 2016 09:04

اسلام ٹائمز: ایم کیو ایم کے سینیٹر تنویر الحق تھانوی نے موقف اپنایا کہ یوں رینجرز کے چھاپے مارنے سے ہمارا استحقاق مجروع ہوا۔ ایم کیو ایم میں ہوتے ہوئے بھی کسی قسم کی سرگرمی میں نہیں ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے کراچی میں مولانا تنویر الحق تھانوی کے کے مدرسہ پر رینجرز کے چھاپہ کے معاملہ کی تحقیقات کے لئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی اراکین نے کہا ہے کہ مستقبل میں ایسی کارروائی کرتے وقت احتیاط سے کام لیا جائے، حد عبور نہ کی جائے۔ اجلاس سینیٹر جہانزیب جمالدینی کی صدارت میں ہوا۔ جس میں ایم کیو ایم کے سینیٹر تنویر الحق تھانوی کی جانب سے رینجرز کے ان کے مدرسے جامعہ احتشامیہ پر چھاپے کے حوالے سے تحریک استحقاق کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ یوں رینجرز کے چھاپے مارنے سے ہمارا استحقاق مجروع ہوا۔ ایم کیو ایم میں ہوتے ہوئے بھی کسی قسم کی سرگرمی میں نہیں ہوں۔


خبر کا کوڈ: 515335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/515335/سینیٹر-تنویر-الحق-تھانوی-کے-مدرسہ-پر-رینجرز-کا-چھاپہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org