QR CodeQR Code

پشاور، ڈاکٹر سلمان شہزاد کے قتل میں ملوث تیسرا ملزم گرفتار

26 Jan 2016 11:14

اسلام ٹائمز: سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق 19 دسمبر 2015 کو پشاور کے ڈاکٹرسلمان شہزاد کو ایک کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغواء کیاگیاتھا۔ جنہیں تاوان نہ ملنے پر قتل کردیاگیا۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی پشاور نے ڈاکٹر سلمان شہزادکے اغواء اورقتل میں ملوث تیسرا ملزم بھی گرفتارکرلیا۔ سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق 19 دسمبر 2015 کو پشاور کے ڈاکٹرسلمان شہزاد کو ایک کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا تھا۔ جنہیں تاوان نہ ملنے پر قتل کردیاگیا۔ قتل میں ملوث ملزمان ڈاکٹراحمد علی اورڈاکٹر حسیب انور کو پہلے ہی گرفتارکیاجاچکا تھا جس کے بعد تیسرے ملزم حبیب الرحمان کو جنرل بس سٹینڈ حاجی کیمپ پشاور سے گرفتار کیاگیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 515340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/515340/پشاور-ڈاکٹر-سلمان-شہزاد-کے-قتل-میں-ملوث-تیسرا-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org