QR CodeQR Code

ویندر پولیس مقابلہ میں ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے

26 Jan 2016 10:57

اسلام ٹائمز: فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز پر حملوں، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر آج صبح ایف سی نے ویندر میں کارروائی کی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں ویندر کے قریب آج صبح فرنٹیئر کور سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزمان کی لاشیں کراچی منتقل کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے، جن سے اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے۔ فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز پر حملوں، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر آج صبح ایف سی نے ویندر میں کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق ویندر کی بمبار ندی میں ملزمان فورس کے گھیراؤ میں آگئے تو انہوں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سےچار ملزمان ہلاک ہوگئے۔ جن کے قبضے سے 4 ایس ایم جیز اور 3 دستی بم برآمد ہوئے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے، جن میں سے دو ملزمان کی شناخت خدا بخش اور مہندر خان کے نام سے ہوئی ہے۔ چاروں لاشیں کراچی منتقل کردی گئی ہیں جنہیں ورثا کی تلاش کے لئے ایدھی کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 515344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/515344/ویندر-پولیس-مقابلہ-میں-ہلاک-ملزمان-کا-تعلق-کالعدم-بی-ایل-اے-سے-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org