0
Tuesday 26 Jan 2016 13:17

ملتان میں حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن، 21 افراد گرفتار

ملتان میں حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن، 21 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں حساس اداروں اور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 21 افراد کو جمیل آباد اور ائیرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے خواتین سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔ مخدوم رشید کے علاقے میں بھی پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 11مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک صرف ملتان سے 300 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 515407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے