QR CodeQR Code

ملتان میں حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن، 21 افراد گرفتار

26 Jan 2016 13:17

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق مخدوم رشید کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 11 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں حساس اداروں اور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 21 افراد کو جمیل آباد اور ائیرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے خواتین سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔ مخدوم رشید کے علاقے میں بھی پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 11مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک صرف ملتان سے 300 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 515407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/515407/ملتان-میں-حساس-اداروں-اور-پولیس-کا-مشترکہ-سرچ-آپریشن-21-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org