0
Tuesday 26 Jan 2016 17:15

منظور قادر کے ریڈ وارنٹ کیلئے نیب نے چیئرمین سے اجازت مانگ لی

منظور قادر کے ریڈ وارنٹ کیلئے نیب نے چیئرمین سے اجازت مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ نے اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں ملوث منظور قادر کے ریڈ وارنٹ کے لئے نیب کے چیئرمین سے اجازت مانگ لی ہے۔ ذرائع نیب سندھ کے مطابق منظور کاکا پر جائیداد کی فروخت، غیر قانونی طریقے سے پیسہ کمانے، 8 برس تک جعلی پاسپورٹ پر کینیڈا کا سفر کرنے سمیت کرپشن کے کئی الزامات ہیں، ان کے ریڈ وارنٹ کے حصول کیلئے نیب چیئرمین سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب سندھ کی جانب سے چیئرمین نیب سے منظور قادر کو پاکستان لانے کے لئے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی اجازت مانگی ہے، ریڈ وارنٹ کے لئے منظور قادر کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے شواہد موجود ہیں۔ نیب کی جانب سے جو تحقیقات کی جارہی ہیں ان شواہد کے مطابق منظور کاکا منی لانڈرنگ میں بھی ملوث رہے ہیں جبکہ جائیداد کی فروخت اور غیر قانونی طریقوں سے کمائے گئے 50 ارب کینیڈا اور امریکا بھیجے ہیں، وہ جعلی پاسپورٹ پر 8 برس تک کینیڈا کا سفر کرتے رہے ہیں۔ شواہد پر مبنی دستاویز کے مطابق منظور قادر ایک پروجیکٹ کی منظوری کے لئے 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک لیتا تھا، یہی نہیں بلکہ کلفٹن بلاک 3 میں 7 ارب مالیت کی گلیوں اور شاہراہوں کا اسٹیٹس بھی تبدیل کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 515497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش