0
Tuesday 26 Jan 2016 19:31

لاشوں کی سیاست نہیں کرتے، عوام کے دل جیت کر اقتدار میں آئیں گے، ذوالفقار مرزا

لاشوں کی سیاست نہیں کرتے، عوام کے دل جیت کر اقتدار میں آئیں گے، ذوالفقار مرزا
اسلام ٹائمز۔ بدین میں بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے حامیوں نے احتجاج کیا ہے۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ لاشوں کی سیاست نہیں کرتے، عوام کے دل جیت کر اقتدار میں آئیں گے۔ بدین میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ذوالفقار مرزا کے حامیوں نے ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے نعرے لگائے اور الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا۔ دو گھنٹے جاری رہنے والا دھرنا جب ختم ہوا تو ذوالفقار مرزا ریلی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر چوک پہنچے جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دھاندلی میں ملوث ہے، جھوٹے نتائج زبردستی جاری کرا کر عوام کا مینڈیٹ چھیننے کی کوشش کی گئی۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا ہمیں اپنا حق چھیننا آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کی سیاست نہیں کرتے بلکہ عوام کے دلوں کو جیت کر اقتدار میں آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنا ختم کر رہے ہیں۔ اگر دھاندلی کی تحقیقات نہ ہوئی تو کوئی دو سو چار سو نہیں بلکہ ہزاروں افراد احتجاج کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 515557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش