0
Tuesday 26 Jan 2016 22:36

تعلیمی اداروں میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے، ڈی پی او سرگودہا

تعلیمی اداروں میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے، ڈی پی او سرگودہا
اسلام ٹائمز۔ ڈی پی او سرگودہا نے سانحہ چارسدہ کے تناظر میں میں ضلع کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہنگامی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے قواعد وضوابط کی روشنی میں تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، تعلیمی اداروں کی دیوار8فٹ، اس پر ڈھائی فٹ کی خاردار تار، وینٹیج پوائنٹ، پینک بٹن کا موجود ہونا، سیکیورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ، سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی، فزیکل چیکنگ کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر کا ہونا اور واک تھرو گیٹ، مین گیٹ پر ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے رجسٹر، ایمرجنسی گیٹ اور بیرئیرز کی موجودگی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے، جو تعلیمی ادارے اپنے حفاظتی انتظامات مقررہ وقت میں مکمل نہیں کرواتے ان کے خلاف پنجاب ولنریبل سٹیبلشمنٹ آرڈینس 2015کے تحت کارروائی ہو گی۔ واضح رہے کہ یہ ہدایات ایک ماہ میں دوسری مرتبہ جاری کی گئ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 515611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش