QR CodeQR Code

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام ہونے والے پری بورڈ امتحان کی تیاریاں مکمل

26 Jan 2016 23:16

اسلام ٹائمز: ڈویژنل سیکرٹری تعلیم کمال حسین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پشاور، کوہاٹ، ہنگو اور اورکزئی ایجنسی میں پری بورڈ امتحانات جنوری کے آخری ہفتہ اور اتوار کو منعقد کئے جائیںگے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن نے آٹھویں جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کے طلبا کے لئے پری بورڈ امتحان لینے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی آٹھویں جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کے طلبا کے لئے بورڈ امتحانات سے قبل ایک امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ پری بورڈ کے حوالے سے ڈویژنل سیکرٹری تعلیم کمال حسین نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے ذیلی ادارے باڈی آف لیٹریسی ڈولپمنٹ (بولڈ) کی مدد اور اشتراک سے پری بورڈ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام ڈویژنل اور یونٹ عہدیداران کو زونل اور امتحانی مراکز کے لحاظ سے ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ انہوں نے تمام ذمہ داران کو احساس ذمہ داری کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداران بھرپور طریقے سے اپنی دی گئی ذمہ داریاں سر انجام دیں تاکہ ایک موئثر اور نتائج کن امتحان کا انعقاد کیا جا سکے اور تمام شرکت کرنے والے طلبا کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔


خبر کا کوڈ: 515619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/515619/ا-ئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن-کے-زیر-اہتمام-ہونے-والے-پری-بورڈ-امتحان-کی-تیاریاں-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org