0
Wednesday 27 Jan 2016 07:12

افغانستان میں جاری لڑائی دنیا بھر میں ہونے والی بڑی جنگ کا ایک حصہ ہے، اشرف غنی

افغانستان میں جاری لڑائی دنیا بھر میں ہونے والی بڑی جنگ کا ایک حصہ ہے، اشرف غنی
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات کی حمایت نہ کرنے والے طالبان گروپوں کے خلاف کارروائی کرے۔ انکا کہنا ہے کہ آئندہ دو ماہ ہمارے لئے بہت اہم ہیں، اگر اپریل تک طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع نہ ہوئے تو تصادم میں تیزی آئے گی جس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے، کیونکہ یہ مسائل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو یہ سمجھنا ہوگا کہ افغانستان میں جاری لڑائی دنیا بھر میں ہونے والی بڑی جنگ کا ایک حصہ ہے، جو پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ داعش کی جڑیں افغانستان میں نہیں ہیں، ان کی درندگی کی وجہ سے افغان عوام ان سے دور ہو گئی، افغان عوام ان سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں، وعدہ کرتے ہیں کہ داعش کو دفن کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 515670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش