0
Tuesday 26 Jan 2016 22:05
ایرانی صدر اور پوپ فرانسس کی ویٹی کن سٹی میں ملاقات

ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی روم کے عجائب گھر آمد پر عریاں مجسمے ڈھانپ دیئے گئے

ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی روم کے عجائب گھر آمد پر عریاں مجسمے ڈھانپ دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایک عجائب گھر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی وجہ سے وہاں عریاں مجسموں کو ڈھانپ دیا گیا۔ حکام نے اس موقع پر عجائب گھر میں موجود عریاں مجسموں کو ڈھانپ دیا، تاکہ ایرانی صدر کو کسی قسم کی ناگواری نہ ہو۔ اٹلی نے اس کے علاوہ ایرانی صدر کے اعزاز میں دیئے گئے سرکاری عشایئے میں وائن بھی نہیں رکھی کیونکہ ایران میں شراب نوشی کی سخت ممانعت ہے۔ سمجھوتوں کی تقریب میں ایرانی صدر نے کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کا سب سے محفوظ اور مستحکم ملک ہے۔
ادھر پاپائے روم پوپ فرانسس نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات میں خطے میں امن کیلئے ایران پر تمام مشرق وسطٰی کے ممالک کیساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ ویٹی کن سٹی میں ایرانی صدر حسن روحانی اور پاپائے روم پوپ فرانسس کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں پوپ فرانسس نے مشرق وسطٰی میں ایران کے اہم کردار کو واضح کرتے ہوئے ایران پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے پھیلاؤ کو روکنے اور قیام امن کے لئے مشرق وسطٰی کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے اور مسائل کا سیاسی حل نکالے۔
خبر کا کوڈ : 515674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش