0
Wednesday 27 Jan 2016 17:00

پشاور، شرانگیز مواد تقسیم کرنیوالے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

پشاور، شرانگیز مواد تقسیم کرنیوالے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے شرانگیز مواد کی تقسیم پر گرفتار کیے گئے 3 ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی، پشاور ہائی کورٹ میں شر انگیز مواد کی تقسیم پر گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے ملزمان کی درخواست کو مسترد کردیا۔ 3 ملزمان نثار، شیر مست اور عبداللہ کو چند روز قبل پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں شر انگیز مواد کی تقسیم پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کی ضمانت کی درخواست انسداد دہشت گردی کی عدالت پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 515794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش