0
Wednesday 27 Jan 2016 18:39

ایران جانیوالے زائرین کے لیے پاک ایران فیری سروس مارچ سے شروع ہوگی

ایران جانیوالے زائرین کے لیے پاک ایران فیری سروس مارچ سے شروع ہوگی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی زائرین کے لئے کراچی سے ایران کی بندرہ گاہ چاہ بہارتک فیری سروس رواں سال مارچ سے شروع ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے چاہ بہار تک چلائی جانے والی فیری کا کرایہ 20 ہزار روپے ہوگا اوریہ سروس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کی جائے گی۔ کراچی سے ایرانی بندرہ گاہ چاہ بہار تک فاصلہ 347 ناٹیکل میل ہے اور یہ سفر چودہ گھنٹے میں مکمل ہوگا جبکہ فیری سروس میں ایک مسافر کو 100 کلو تک سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔ پورٹ اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ سروس کے لیے حاصل کی جانے والی ہر فیری سے 250 سے 400 زائرین کو لے جایا جا سکے گا۔ وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ فیری کی رفتار 28 سے 30 ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس یہ سروس زائرین کے لیے شروع کرنے کی تجویز دی گئی تھی البتہ اب اس سروس کو تجارتی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے ایک سال قبل اکتوبر 2014ء میں فیری سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بلوچستان اور ایرانی سرحد کے ساتھ امن عامہ کی مخدوش صورتحال کے باعث پاکستان سے ایران جانے والی زائرین کے لیے اس سروس کی تجویز سامنے آئی تھی۔ فیری سروس شروع ہونے کے بعد ایران جانے والے زائرین کو محفوظ سفر میسر آئے گا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 515814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش