0
Wednesday 27 Jan 2016 20:32

جنرل راشد محمود مصر کے اہم سرکاری دورے پر پہنچ گئے

جنرل راشد محمود مصر کے اہم سرکاری دورے پر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود مصر کے اہم سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی مصر کے وزیر دفاع جنرل صدقی صبحی سید سے ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، چئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے قاہرہ میں مصر کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر مصری فوج کے سربراہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں خطے کی سلامتی اور باہمی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ مصری وزیر دفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔ بعد میں جنرل راشد محمود نے مصر کے دفاعی پیدوار کے وزیر میجرجنرل محمد سعید العصر سے بھی ملاقات کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 515863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش