0
Wednesday 27 Jan 2016 17:30

باراک اوباما نے ایران سے پابندیاں اٹھانے کا فرمان جاری کر دیا

باراک اوباما نے ایران سے پابندیاں اٹھانے کا فرمان جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے ایران سے پابندیاں اٹھانے کا فرمان جاری کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر باراک اوباما نے ایک دستاویز پر دستخط کرکے ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ صدر اوباما نے یہ حکم ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے جے سی پی او اے کے تحت جاری کیا ہے۔ ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے گروپ پانچ جمع ایک نے گذشتہ سال جولائی میں ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے، جس کے تحت ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو تسلیم کرتے ہوئے تہران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے 16 جنوری کو ویانا میں ایک مشترکہ بیان کے ذریعے جامع ایٹمی معاہدے پر علمدرآمد کے آغاز اور پابندیوں کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ فریقین نے جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے اور آج سے معاہدے کے نافذ العمل ہونے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ محمد جواد ظریف اور فیڈریکا موگرینی کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ آئی اے ای اے نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے تحت کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 515897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش