QR CodeQR Code

کراچی دنیا کے دیگر شہروں کی طرح پُرامن ہے، گورنر سندھ

27 Jan 2016 23:04

اسلام ٹائمز: کراچی میں ناروے کے سفیر سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ امن اور استحکام پیدا کرنے کیلئے ضرب عضب کے تحت شہر میں بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، جس کے باعث شہر میں چار بڑے جرائم دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پُرامن کراچی ملک میں امن کی ضمانت ہے، جبکہ شہر میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنر ہاؤس کراچی میں ناروے کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ امن اور استحکام پیدا کرنے کیلئے ضرب عضب کے تحت شہر میں بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، جس کے باعث شہر میں چار بڑے جرائم دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن کراچی ملک میں امن کی ضمانت ہے، جبکہ پُرامن پاکستان خطے میں امن کی ضمانت ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کے دیگر شہروں سے زیادہ پُرکشش اور اہمیت کا حامل شہر ہے، جبکہ دنیا بھی اس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ کراچی دنیا کے دیگر شہروں کی طرح پُرامن ہے۔


خبر کا کوڈ: 515899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/515899/کراچی-دنیا-کے-دیگر-شہروں-کی-طرح-پ-رامن-ہے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org