0
Wednesday 27 Jan 2016 16:08

ولایت 94 فوجی مشقیں، ایرانی بحریہ کی امریکہ کے جنگی طیارے اور بحری بیڑے کو وارننگ

ولایت 94 فوجی مشقیں، ایرانی بحریہ کی امریکہ کے جنگی طیارے اور بحری بیڑے کو وارننگ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی بحریہ نے امریکہ کے ایک جنگی طیارے اور اس کے ایک بحری جنگی جہاز کو جو ولایت 94 فوجی مشقوں کے علاقے کے قریب آگئے تھے، انہیں سخت وارننگ دی ہے۔ ایرانی بحریہ کے اس انتباہ یا وارننگ کے بعد امریکہ کا جنگی طیارہ اور بحری جنگی جہاز فوراً اس علاقے سے دور چلے گئے اور ایرانی فوج کی بحری مشقیں معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہوئیں۔ ایرانی فوج کی یہ بڑی فوجی مشقیں بدھ کو بحرہند میں آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک بڑے علاقے میں شروع ہوئی ہیں۔ منگل کو بھی مغربی اتحاد کے جنگی بحری جہازوں نے ایرانی بحریہ کی مشقوں کے علاقے سے قریب ہونے کی کوشش کی تھی، لیکن ایرانی بحریہ نے دو مرحلوں میں انہیں انتباہ دیا تھا اور دوسرے انتباہ کے بعد وہ بحری جنگی جہاز وہاں سے دور چلے جانے پر مجبور ہوئے تھے۔ ایرانی فوج کے بعض کمانڈروں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی جنگی طیارے اور بحری جنگی جہاز نے ایرانی فوج کی بحریہ کی مشقوں کے علاقے کے قریب آتے وقت کچھ اشتعال انگیز اقدامات بھی انجام دیئے تھے، لیکن ایرانی بحریہ کی جانب سے بروقت اور سنجیدہ وارننگ ملنے کے بعد وہ اس علاقے سے دور چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 515904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش