QR CodeQR Code

ڈیرہ جیل حملے کے دوران فرار ہونیوالے 2 دہشتگرد گرفتار

27 Jan 2016 23:50

اسلام ٹائمز: ایس ایچ او کینٹ ثناءاللہ مروت نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرکے 2013ء میں دہشتگردوں کے سنٹرل جیل ڈیرہ پرحملے کے دوران فرار ہونیوالے دو خطرناک اشتہاری دہشتگردوں کو چھاپہ مار کے گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان پر حملے کے دوران فرار ہونے والے دو دہشتگردوں کو پولیس نے کارروائی کرکے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او کینٹ ثناءاللہ مروت نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرکے 2013ء میں دہشتگردوں کے سینٹرل جیل ڈیرہ پرحملے کے دوران فرار ہونیوالے دو خطرناک اشتہاری دہشتگرد چراغ حسین گنڈہ پور ولد عطاءاللہ سکنہ کلاچی اور انعام اللہ ولد سونا خان سکنہ روڑی کو گرفتار کیا۔ مذکورہ اشتہاری ملزمان کیخلاف جیل سے فرار کا 10 اکتوبر 2013ء کو تھانہ کینٹ میں مقدمہ بھی درج ہے۔ اسی طرح مذکورہ اشتہاری ملزمان پر تھانہ کلاچی میں فرار کے بعد دہشتگردی اور قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کے دو مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 515909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/515909/ڈیرہ-جیل-حملے-کے-دوران-فرار-ہونیوالے-2-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org