0
Thursday 28 Jan 2016 00:39

بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی بھی سکیورٹی خدشات کے باعث دو روز کیلئے بند

بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی بھی سکیورٹی خدشات کے باعث دو روز کیلئے بند
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کے باعث ملتان میں بھی بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں دو دنوں کیلئے معطل ہوگئی ہیں۔ پولیس نے یونیورسٹی کے ہاسٹلز کا اعلٰی پیمانے پر سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔ پولیس نے سکیورٹی خدشات کے باعث بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران چھ ہاسٹلز کو طلبا سے خالی کراکے انہیں گھر جانے کی ہدایت کر دی۔ پولیس نے گرلز ہاسٹل میں بھی سرچ آپریشن کیا۔ ادھر بہاولدین ذکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دو دن کے لیے تدریسی عمل بند کردیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر دو دن کے لیے یونیورسٹی میں تدریسی عمل روکا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 515917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش