1
0
Thursday 28 Jan 2016 02:01

گلگت بلتستان اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ، اسلامی تحریک اور نون لیگ کی بھی شرکت

گلگت بلتستان اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ، اسلامی تحریک اور نون لیگ کی بھی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان کے اراکین اسمبلی اور وزراء کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں اسپیکر جی بی اسمبلی فدا محمد ناشاد، ڈپٹی اسپیکر اور سینیئر وزیر اکبر تابان سمیت 19 ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ عشائیہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قانون ساز اسمبلی عمران ندیم، اسلامی تحریک کے تینوں اراکین اور دیگر آزاد ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی، بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی، گلگت کے سیکرٹری سیاسیاست غلام عباس، سیکرٹری اطلاعات سعید الحسن اور ڈاکٹر گوہر بھی موجود تھے۔ تمام معزز اراکین گلگت بلتستان اسمبلی نے خطے کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ سمیت خطے کے آئینی حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔

اس موقع پر ارکان سے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے معاملے پر سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہم سمجھتے ہیں کہ تمام اراکین اور سیاسی لیڈر شپ ملکر گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ لڑیں اور اس معاملے پر ہم ہر سطح پر تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے سر کی ماند ہے، اگر سر نہ ہو تو دھڑ بےکار ہوجاتا ہے، اگر اس ملک میں پانی دریاوں میں آتا ہے تو وہ اسی خطے سے آتا ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اس خطے کے حقوق کو غصب کیا گیا ہے، ہم اپنی وحدت سے اس خطے کو حقوق دلائیں گے۔ نون لیگ کے رہنما جعفر اللہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ہر ممکن کوشش کرے گی کہ اس خطے کو آئینی حیثیت دلائی جائے۔ اسپیکر فدا محمد نوشاد نے علامہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے تمام ارکان کو ایک چھت تلے بٹھا کر عمدہ مثال قائم کی ہے، انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر احسن اقبال سے خصوصی ملاقات کی ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔
خبر کا کوڈ : 515933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سرافت حسین
Pakistan
سلام علیکم، یه بهت اچھا عمل ہے استاد محترم راجه صاحب کا، آئنده بھی اسی طرح کے پروگرامز هونے چاهئے، تاکه پیش آنے والے مسائل کو باهمی افهام و تفهیم سے حل کیا جاسکے. گذشته انتخابات میں سیاسی بالخصوص تحریک اسلامی اور ایم ڈبلیو ایم میں دوری اور عدم اتفاق کی وجه سے جی بی کے عوام کو بهت نقصان اٹهانا پڑا، امید کرتے هیں آئنده دونوں پارٹیاں اندرونی اختلافات کو سائڈ په رکھ کر سمجھ بوجھ اور آپس میں گفت و شنید کے ساتھ الیکشن میں حصه لیں گے۔ والسلام
ہماری پیشکش