0
Thursday 28 Jan 2016 03:14

امریکی فورسز طویل عرصہ تک افغانستان میں رہیں گی، پینٹاگون

امریکی فورسز طویل عرصہ تک افغانستان میں رہیں گی، پینٹاگون
اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی فورسز طویل عرصے تک افغانستان میں موجود رہیں گی۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پینٹاگون کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے جو سیکھا وہ یہ ہے کہ ہم ابھی افغانستان چھوڑ نہیں سکتے۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ افغان فوج اور پولیس آئندہ پانچ یا دس سال تک تیار نہیں ہوسکتی، اگرچہ امریکہ 2017ء تک افغانستان سے مکمل انخلاء کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، تاہم موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ فی الحال اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانا ناممکن ہے۔ ادھر افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں اہم طالبان کمانڈر قاری ہدایت اللہ 5 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی کا کہنا ہے کہ امریکی جاسوس طیاروں نے افغانستان کے شمالی صوبے ننگرہار کے ضلع اچھن میں طالبان کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا, جس میں طالبان کمانڈر قاری ہدایت اللہ 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے تاحال قاری ہدایت اللہ کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 7 گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا، دہشت گردوں کے حملے میں اہلکار جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ چیک پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ صوبہ ننگر ہار کے علاقے کوٹ مبین میں کارروائی کی گئی۔ ننگر ہار پولیس کے ترجمان امام حسین مشرق وال نے میڈیا ذرائع کو فون پر بتایا کہ بدھ کی صبح صوبہ نگر ہار کے ضلع آچین کے علاقہ کوٹ مبین میں قائم چیک پوسٹ پر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے مقامی دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ظہور نور ستانی جاں بحق جبکہ تین ساتھی زخمی ہوئے۔ چھ گھنٹے کی سخت لڑائی کے بعد داعش کے دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ سپیشل فورس کے ساتھ جھڑپ میں داعش کے پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی نعشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پکڑے گئے دہشت گردوں میں محمد یعقوب ، اسلم، بلال، عبدالنور، قاری ذاکر، اسلم حارث، شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 515967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش