0
Thursday 28 Jan 2016 12:00

ایران عراق جانیوالے زائرین کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

ایران عراق جانیوالے زائرین کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس کے آغاز کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امکان ہے کہ مارچ کے مہینے میں کراچی اور گوادر سے ایران کیلئے تیزرو فیری (کشتی) سروس کا آغاز ہو جائے۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے ایک اجلاس کے دوران کہا ہے کہ حکومت یہ سروس وسیع تر قومی مفاد میں شروع کر رہی ہے اور دیگر وزارتوں کے تعاون سے اسے ممکن بنانے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ اس سروس کے ذریعے ایران اور عراق جانے کے خواہشمند زائرین کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ کراچی اور گوادر سے اس سروس کے ذریعے ایران کی بندرگاہ چابہار تک کا سفر کیا جا سکے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان سے زائرین کی ایک بڑی تعداد ایران اور عراق میں مقامات مقدسہ کی زیارت کیلئے جاتی ہے لیکن حالیہ برسوں میں بسوں کے ذریعے سفر کرنیوالوں پر متعدد ہلاکت خیز حملوں کے بعد سمندری راستے سے سفر کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ فیری سروس منصوبہ کیلئے پاکستان اور ایران کے درمیان حتمی معاہدہ ہونا ابھی باقی ہے۔
خبر کا کوڈ : 515984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش