QR CodeQR Code

دہشتگرد تنظیم داعش پاکستان سے لیکر پرتگال تک اپنی حکومت قائم کرنا چاہتی ہے، سرگئی لاوروف

28 Jan 2016 04:46

اسلام ٹائمز: ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ داعش کے یہ عزائم نہ صرف خطے بلکہ عالمی سکیورٹی کے لئے بھی خطرہ ہیں۔ دہشتگرد تنظیم سے دوچار خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری عالمی برادری کو یکجا ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کیا ہے کہ داعش پاکستان سے پرتگال تک اپنا دائرہ وسیع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو اس وقت سنگین خطرے کا سامنا ہے کیونکہ داعش پاکستان سے لیکر پرتگال تک اپنی خلافت کی ریاست بنانا چاہتی ہے۔ داعش کے یہ عزائم نہ صرف خطے بلکہ عالمی سکیورٹی کے لئے بھی خطرہ ہیں۔ دہشتگرد تنظیم سے دوچار خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری عالمی برادری کو یکجا ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 515987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/515987/دہشتگرد-تنظیم-داعش-پاکستان-سے-لیکر-پرتگال-تک-اپنی-حکومت-قائم-کرنا-چاہتی-ہے-سرگئی-لاوروف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org