QR CodeQR Code

کراچی کے سرکاری کالجز کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

28 Jan 2016 18:45

اسلام ٹائمز: سیکیورٹی خدشات کے باعث جامعہ کراچی کی سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں، جبکہ رینجرز کی جانب سے جامعہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی کے سرکاری کالجز میں سیکیورٹی خدشات کے باعث سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرکاری کالجز میں سیکیورٹی خدشات کے باعث محکمہ تعلیم سندھ کیجانب سے جاری کئے گئے سیکیورٹی پلان کے تحت اب کالجز کی چھٹی کے اوقات روزانہ کی بنیاد پر تیدیل کئے جائیں گے، جبکہ کالجز میں طلباء، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تعداد کے حوالے سے متعلقہ تھانے اور ڈپٹی کمشنر کو بتانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے باعث جامعہ کراچی کی سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں، جبکہ رینجرز کی جانب سے جامعہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 516119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516119/کراچی-کے-سرکاری-کالجز-کیلئے-سیکیورٹی-پلان-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org