QR CodeQR Code

عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

29 Jan 2016 08:31

اسلام ٹائمز: ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک ہی کیس ایک ہی واقعہ اور ایک ہی ملزمان کو الگ الگ ٹرائل کیا جا رہا ہے، جو قوانین کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا خون نہیں ہونے دیں گے۔ 14 شہداء انصاف کے منتظر ہیں۔ اگر انصاف کے تقاضے پورے نہ کئے گئے تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجما ن نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ رٹ پٹیشن عوامی تحریک کے وکلا رائے بشیر ایڈووکیٹ اور قمر اشفاق چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی واقعہ پر الگ الگ چالان اور فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔ یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 13 اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265 کے خلاف ہے۔ عوامی تحریک کے وکلاء پینل میں نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، محمد ناصر ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ دہشتگردی کی عدالت کو ایک ہی کیس میں الگ الگ ٹرائل سے روکا جائے، واقعہ سے متعلق تمام چالان اکٹھے کئے جائیں۔ ترجمان نے کہا کہ انصاف کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، دہشتگردی کی عدالت میں جاری سماعت پر تحفظات ہیں، ایک ہی کیس ایک ہی واقعہ اور ایک ہی ملزمان کو الگ الگ ٹرائل کیا جا رہا ہے، جو قوانین کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا خون نہیں ہونے دیں گے۔ 14 شہداء انصاف کے منتظر ہیں۔ اگر انصاف کے تقاضے پورے نہ کئے گئے تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 516134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516134/عوامی-تحریک-نے-سانحہ-ماڈل-ٹاؤن-کو-لاہور-ہائیکورٹ-میں-چیلنج-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org