0
Thursday 28 Jan 2016 19:45

5 فروری کو یوم کشمیر پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

5 فروری کو یوم کشمیر پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور خودمختار کارپوریشنز بند رہیں گی، جبکہ کشمیری شہداء کی یاد میں 5 فروری کی صبح 10 بجے ایک منٹ کیلئے خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 516135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش