0
Thursday 28 Jan 2016 21:32

رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کیجانب سے کراچی یونیورسٹی کی جامع تلاشی

رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کیجانب سے کراچی یونیورسٹی کی جامع تلاشی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے بعد رینجرز نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ پوری یونیورسٹی چھان ماری، تاہم یونیورسٹی سے کچھ برآمد نہیں ہوا، جبکہ یونیورسٹی میں واک تھرو گیٹس بھی لگا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر تعلیمی اداروں کی طرح سیکیورٹی خدشات کے باعث جامعہ کراچی میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جامعہ کراچی کی تلاشی لی۔ کلاس رومز اور یونیورسٹی کے رہائشی ایریا سمیت ایک ایک کمرے کی تلاشی لی گئی، یونیورسٹی کی تمام کینٹینز اور نرسریز کو بھی چیک کیا گیا۔ رینجرز نے بغیر پاس والی تمام گاڑیوں کو یونیورسٹی سے باہر نکال دیا۔ سیکیورٹی خدشات پر یونیورسٹی میں چار واک تھرو گیٹس بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب جامعہ کے بوائز ہاسٹل میں رہائش پزیر طلبا مناسب سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث پریشان ہیں۔ ہاسٹل میں نیپال، سوڈان اور یمن سمیت کئی ممالک کے 50 سے زائد طلبا مقیم ہیں۔ ہاسٹل انتظامیہ کے مطابق کئی مرتبہ حکام کو سیکورٹی کیلئے خط لکھ چکے ہیں۔ گزشتہ دو سال سے کوئی سیکورٹی گارڈ بھی تعینات نہیں، تاہم جامعہ کراچی کی دیواریں آٹھ فٹ تک اونچی کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 516149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش