QR CodeQR Code

قوم کی پکار پر ہمیشہ لبیک کہا اور آئندہ بھی امیدوں پر پورا اتریں گے، جنرل راحیل شریف

28 Jan 2016 22:06

اسلام ٹائمز: آرمی چیف نے حیدرآباد گیریژن اور سندھ رجمینٹل سینٹر کا دورہ کیا، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی، اپنے دورے میں انہوں نے کہا کہ وطن کا دفاع ہو یا قدرتی آفات، پاک فوج نے ہمیشہ قوم کی پکار پر لبیک کہا، اور توقعات پر پوری اتری، جبکہ آئندہ بھی قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور قدرتی آفات کے دوران پاک فوج نے ہمیشہ قوم کی پکار پر لیبک کہا، اور آئندہ بھی قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حیدر آباد گیریژن اور سندھ رجمینٹل سینٹر کا دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ان کا استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے سندھ رجمینٹل سینٹر میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اپنے دورے میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وطن کا دفاع ہو یا قدرتی آفات، پاک فوج نے ہمیشہ قوم کی پکار پر لبیک کہا، اور توقعات پر پوری اتری، جبکہ آئندہ بھی قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔


خبر کا کوڈ: 516159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516159/قوم-کی-پکار-پر-ہمیشہ-لبیک-کہا-اور-ا-ئندہ-بھی-امیدوں-پورا-اتریں-گے-جنرل-راحیل-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org