QR CodeQR Code

پشاور کے تعلیمی اداروں کا تحفظ، اسپیشل کمبیٹ یونٹ تعینات

28 Jan 2016 23:05

اسلام ٹائمز: ناقص سیکورٹی انتظامات پر 700 تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔ پشاور میں تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لئے پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ ریپڈ رسپانس فورس کے بعد پشاور میں اسپیشل کمبیٹ فورس بھی تعینات کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لیے پولیس کے اسپیشل کمبیٹ یونٹ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ پشاور پولیس اور سکولوں کے اشتراک سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ریہرسل بھی جاری ہے۔ ناقص سیکورٹی انتظامات پر 700 تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔ پشاور میں تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لئے پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ ریپڈ رسپانس فورس کے بعد پشاور میں اسپیشل کمبیٹ فورس بھی تعینات کردی گئی ہے۔ فورس نے ایک اسکول میں تربیتی ریہرسل کی، ہنگامی صورتحال میں یرغمال افراد کو ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ دوسری جانب ناقص سیکیورٹی انتظامات پر تعلیمی اداروں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران 700 تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جن میں نجی اور سرکاری ادارے بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ایمرجنسی ریہرسلز کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا تاکہ تدریسی عملے کے ساتھ طلبا کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے قابل بنایا جاسکے۔ تعلیمی اداروں کو درپیش خطرات کے پیش نظر اسپیشل کمبیٹ یونٹ پشاور میں تین ہفتے تعینات رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 516176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516176/پشاور-کے-تعلیمی-اداروں-کا-تحفظ-اسپیشل-کمبیٹ-یونٹ-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org