QR CodeQR Code

ہم سب یہودی ہیں اور وقت پڑنے پر اسرائیل کیساتھ کھڑے رہنا ہمارے لئے فخر کی بات ہوگی، باراک اوباما

28 Jan 2016 16:30

اسلام ٹائمز: واشنگنٹن میں صیہونی سفارتخانے میں ایک تقریب سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے اتحادی اسرائیل کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے اور جب دنیا والے اسرائیل کے وجود پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں تو اسرائیل کا ساتھ دینا امریکا کے لئے ایک اعزاز کی بات ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے لئے امریکا کی وفاداری کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کی صبح امریکی صدر اوباما اور صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے میں منقعدہ ایک پروگرام میں تقریر کی۔ اس موقع پر باراک اوباما نے صیہونی حکومت کے لئے اپنی وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب یہودی ہیں اور وقت پڑنے پر اسرائیل کے ساتھ کھڑے رہنا ہمارے لئے فخر کی بات ہوگی۔ امریکی صدر نے کہا کہ واشنگٹن اپنے اتحادی اسرائیل کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے اور جب دنیا والے اسرائیل کے وجود پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں تو اسرائیل کا ساتھ دینا امریکا کے لئے ایک اعزاز کی بات ہوتی ہے۔ اس موقع پر واشگنٹن میں اسرائیلی سفیر نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ جب امریکا کے کسی صدر نے عہدہ صدارت پر رہتے ہوئے اسرائیلی سفارتخانے میں آکر تقریر کی ہو۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی تقریر میں کہا کہ امریکا اسرائیل کا بہترین دوست ہے اور وہ ہمارا سب سے بڑا ا تحادی ہے۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اسرائیل کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے باراک اوباما کے وعدے کی قدردانی کی۔ امریکی صدر اوباما نے ایک ایسے وقت صیہونی حکومت کے لئے اپنی وفاداری کا کھل کر اعلان کیا ہے کہ جب بعض عالمی مبصرین کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات سردمہری کا شکار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 516178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516178/ہم-سب-یہودی-ہیں-اور-وقت-پڑنے-پر-اسرائیل-کیساتھ-کھڑے-رہنا-ہمارے-لئے-فخر-کی-بات-ہوگی-باراک-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org