QR CodeQR Code

بھارتی حکومت اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی، ہیومین رائٹس واچ

28 Jan 2016 23:24

اسلام ٹائمز: ہیومین رائٹس واچ کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی رواں سال کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اظہار رائے کی آزادی سلب کی جا رہی ہے اور مذہبی اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں جب کہ حکومت کے ناقد سول سوسائٹی کے گروپوں کو نہ صرف فنڈنگ کی بندش بلکہ بڑھتی ہوئی پابندیوں کا بھی سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے وہاں اقلیتوں کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے اور شدت پسند ہندوؤں نے بھارت کے سیکولر چہرے کو مسخ کردیا ہے، جس پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حقوقِ انسانی کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ملک میں اظہارِ رائے کی آزادی اور مذہبی اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔ ہیومین رائٹس واچ کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی رواں سال کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اظہار رائے کی آزادی سلب کی جا رہی ہے اور مذہبی اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں جب کہ حکومت کے ناقد سول سوسائٹی کے گروپوں کو نہ صرف فنڈنگ کی بندش بلکہ بڑھتی ہوئی پابندیوں کا بھی سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جہاں بھارت میں برسرِاقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ رہنماؤں کی جانب سے اقلیتوں کے بارے میں اشتعال انگیز بیانات سامنے آئے وہیں ہندو قوم پرست گروپوں کی جانب سے انہیں ہراساں بھی کیا جاتا رہا اور کچھ واقعات میں نوبت اقلیتوں پر حملوں تک بھی جا پہنچی۔


خبر کا کوڈ: 516191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516191/بھارتی-حکومت-اقلیتوں-کو-تحفظ-دینے-میں-ناکام-رہی-ہیومین-رائٹس-واچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org