QR CodeQR Code

اسلام آباد، ریڈ زون میں پولیس، فوج اور رینجرز کی مشترکہ مشق

28 Jan 2016 23:29

اسلام ٹائمز: ڈپلومیٹک انکلیو میں دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی فورسز نے مختلف عمارتوں میں دہشتگردوں کی موجودگی، ان سے نمٹنے اور ان کے قبضے میں موجود مغویوں کو بازیاب کرانے کی کامیاب مشق کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حساس علاقے میں فوج، رینجرز اور پولیس نے مشترکہ مشق کی ہے۔ جس میں دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی سے نمٹنے کے لیے ٹریننگ کی گئی۔ اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی سے نمٹنے کے لیے فوج، رینجرز اور پولیس نے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مشق کی۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے مختلف عمارتوں میں دہشت گردوں کی موجودگی سے نمٹنے کے لیے مشق کی اور مغویوں کو بازیاب کرا کے ملزمان کو گرفتار بھی کیا۔ ان مشترکہ مشقوں کا مقصد سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر کرنا تھا۔ واضح رہے کہ ڈپلو میٹک انکلیو میں غیر ملکی سفارتخانوں سمیت ملک کی اہم ترین عمارتیں واقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 516194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516194/اسلام-ا-باد-ریڈ-زون-میں-پولیس-فوج-اور-رینجرز-کی-مشترکہ-مشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org